دہلی خواتین کمیشن نے رام جس کالج میں مظاہرہ کر رہی طالبات کے خلاف پولیس
کی مبینہ زیادتی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے دہلی پولیس کو نوٹس جاری
کرکے اس سلسلے میں چار مارچ تک جواب دینے کہا ہے۔اس درمیان، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی پولیس پر
حملہ کرتے
ہوئے کہا کہ جس طرح سے پولیس نے طالبات سے سختی سے نمٹا، اس سے ظاہر ہوتا
ہے کہ وہ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)
کے ایجنٹ ہو گئے ہیں۔مسٹر کیجریوال نے کہا، "جس طرح اس معاملے سے نمٹا گیا، اس کی ہم سخت مذمت اور تنقید کرتے ہیں۔